وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے رام نومي کے موقع پر آج ملک کے باشندوں کو دل سے مبارک باد پیش کی ۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا رام نومي کے موقع پر ملک کے باشندوں کو دل سے
نیک خواہشات۔محترمہ گاندھی نے اپنےپیغام میں کہا شری رام نے اقدار پر مبنی ذمہ
داری ادا کرتے ہوئے ہم سب کے سامنے ایک مثالی زندگی جینے کے طریقہ کار کو
رکھا جس پر ہر ہندوستانی کو عمل کرنا چاہئے۔